بھارت نے پاکستانی طیارے کو اپنی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا

Published on August 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

1
لاہور (یو این پی) تنگ نظر بھارت نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش کر ڈالی۔ پشاور سے کوالالمپور جانے والے طیارے کو بھارتی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ پائلٹ کو طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا۔ پاکستان نے احتجاج کیا تو ایک گھنٹے دس منٹ بعد بھارت نے پاکستانی جہاز کو اپنی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوالالمپور کیلئے رواں دواں پی آئی اے کے طیارے کو بھارت نے اپنی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ بوئنگ 777 طیار ے پی کے 894 میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے مگر بھارتی حکام نے پاکستانی جہاز کو اپنی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔پائلٹ جہاز کو داخلے کی اجازت نہ دینے کی وجوہات بھارتی حکام سے دریافت کرتا رہا مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ آخر کار پائلٹ نے جہاز کو شام 6 بج کر 50 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر اتار دیا۔پاکستانی سول ایوی ایشن حکام نے بھارت کے سول ایوی ایشن حکام سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا اور معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی مگر بھارتی حکام ایک گھنٹہ دس منٹ تک لیت و لعل سے کام لیتے رہے اور بالآخر 8 بجے رات اس جہاز کو بھارتی حدود میں داخلے کی اجازت ملی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog