امن عمل کی توثیق کے لیے اقوامِ متحدہ میں قرارداد لائیں گے،جان کیری

Published on December 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

دونوں فریق شامی حزبِ مخالف کے وفد کی تشکیل جیسے متنازع معاملات پر بات کرتے33 رہیں گے،سرگئی لاروف
ماسکو(یوا ین پی)امریکہ اور روس نے کہا ہے شام میں قیامِ امن کے عمل کی حمایت میں اقوامِ متحدہ میں قرارداد کی منظوری کے لیے عالمی طاقتوں کے نمائندے جمعے کو نیویارک میں جمع ہوں گے۔یہ فیصلہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی روسی صدر اور ولادی میر پوتن اور اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے بات چیت کے بعد کیا گیا۔جان کیری شام میں جاری خانہ جنگی کے سیاسی حل پر روس اور امریکہ کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے ماسکو میں ہیں۔اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد سرگئی لاوروف نے کہا کہ دونوں فریق شامی حزبِ مخالف کے وفد کی تشکیل جیسے متنازع معاملات پر بات کرتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جمعے کو نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں گذشتہ ماہ ویانا میں طے پانے والے قیامِ امن کے عمل کے اصولوں کی توثیق کے لیے اقوامِ متحدہ میں قرارداد منظور کروائی جائے گی۔جان کیری نے اس موقع پر بتایا کہ امریکہ اور روس میں کچھ معاملات پر اتفاق ہو چکا ہے جن میں دہشت گرد گروپوں کا معاملہ بھی شامل ہے۔مریکی وزیرِ خارجہ نے روسی صدر پوتن سے ملاقات میں کہا کہ روس اور امریکہ میں واضح تبدیلی لانے کی قابلیت ہے۔امریکہ اور روس کے درمیان شام میں جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کے حوالے سے شامی صدر بشار الاسد کے کردار پر اختلاف پایا جاتا ہے۔امریکہ کی خواہش ہے کہ صدر بشار الاسد اقتدار چھوڑ دیں جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ صرف شامی عوام کر سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme