افغانستان کی محمد آصف کو بائولنگ کوچ کی پیشکش

Published on August 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

07
کابل:(یو این پی) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف کوجونیئر فاسٹ باؤلرز کی کوچنگ کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سال کی پابندی ختم ہونے کے بعد محمد آصف آج کل بیرون ملک لیگز کھیل رہے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ آج کل افغانستان کے دارلحکومت کابل میں موجود ہیں جہاں انہیں افغان بورڈ کی جانب سے جونیئر فاسٹ باؤلرز کی گرومنگ کے لیے پیشکش ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق 33سالہ پاکستانی فاسٹ باؤلر کو مختصر دورانئے کے لیے کوچنگ کی پیشکش کی گئی ہے جس کا جواب دینے کے لیے انہوں نے ایک سے دودن کا وقت مانگا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy