عمران خان انتشار کی سیاست کررہے ہیں: پرویز رشید

Published on August 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

02
سیاسی سازشوں سے ہمیشہ ملک کو نقصان ہوا اور سیاستدانوں کو ان سے گریز کرنا چاہئے؛وزیر اطلاعات کی گفتگو
اسلام آباد (یوا ین پی)وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے پاس بات کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے اور وہ انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سیاسی سازشوں سے ہمیشہ ملک کو نقصان ہوا اور سیاستدانوں کو ان سے گریز کرنا چاہئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو اداروں کے بارے میں سڑکوں پربات نہیں کرنی چاہئے اور تحریک انصاف کی احتجاج اور انتشار کی سیاست کا مقدر ناکامی ہے اور اس کا نتیجہ ماضی سے مختلف نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے پاس حکومت کے خلاف کوئی ایشو نہیں اور بار بار ناکامی کے بعد اب پھر وہ مختلف حربے استعمال کرکے خود کو زندہ رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy