پریانکا چوپڑا ’’اردو‘‘ کی دیوانی نکلیں

Published on August 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

09
 دبئی(یو این پی) لاس اینجلس: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اردو زبان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پریانکا کو بھارتی فلم نگری کی کامیاب ترین اداکارہ تصور کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں اور کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کیے اور اب ہالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ نے اردو زبان سے متعلق اپنے بیان سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ امریکا کے شہر لاس اینجلس میں پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر براہ راست سیشن میں اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیئے جب کہ اس دوران جب پریانکا سے کوئی دوسری زبان سیکھنے اور بولنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے فوراً ’’اردو‘‘ جواب دیا اور یہی نہیں بلکہ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اردو اور فرینچ زبان سے بہت محبت اور وہ ان دونوں زبانوں کو سیکھنا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme