مصری وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب بم دھماکہ ،2افراد ہلاک ،500زخمی

Published on September 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 752)      No Comments

5
قاہرہ ۔ ۔۔مصر میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب سڑک کنارے بم دھماکہ سے 2افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق وزارت خارجہ کے دفتر کے قریب سڑک کنارے نصب بم اتوارکوزورداردھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 500زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے کا مقصد وزارت خارجہ کے دفتر کو اڑانا تھا۔ مصر میں سابق صدر محمد مرسی کو معزول کرنے کے بعد پرتشدد واقعات اور دھماکوں میں اب تک ایک ہزار 400افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 22ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، 200افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes