اشیائے کی زائد قیمتیں وصول کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف کاروائی ہوگی ڈی سی او جھنگ غازی امان اللہ

Published on August 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

DGH
جھنگ(یواین پی) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مارکیٹوں کے تسلسل کے ساتھ دورے کرکے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں اور شہریوں سے اشیائے کی زائد قیمتیں وصول کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف کاروائی سے گریز نہ کریں۔یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اے ڈی سی محمد اویس ملک، محکمہ زراعت، ہیلتھ ،مارکیٹ کمیٹی،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ عوام میں اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے اپنا فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹوں کی موجودگی اور انکے مطابق فروخت کی چیکنگ میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے اس ضمن میں اگر شکایت سامنے آئی تو متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جوابدہ ہوگا۔اس موقع پر صارفین کے نمائندوں نے بعض اشیاء کے زائد نرخوں کی نشاندہی کی جس پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے اشیاء کے نئے ریٹ مقرر کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes