سی ایس ایس کی اہلیت کے لیے عمر کی حد 30 سال کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن

Published on August 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 615)      No Comments

05
اسلام آباد:(یوا ین پی) حکومت نے مقابلہ کے امتحان (سی ایس ایس) کی اہلیت کے لئے عمر کی بالائی حد 28 سے 30 سال کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعہ کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مقابلے کے امتحان کی اہلیت کے لئے عمر کی بالائی حد میں اضافہ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سینیٹ آ ف پاکستان سمیت بہت سے حلقوں کی جانب سے اس امتحان کی اہلیت کے لیے بالائی حد میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد 16 جولائی کو لاہور میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں وزارت ترقی و منصوبہ بندی اور اصلاحات کی سمری پر کابینہ نے مقابلے امتحان کے لئے عمر کی بالائی حد میں دو سال اضافے کی منظوری دی تھی۔ لیکن تقریبا ایک ماہ گزر جانے کے باوجود اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا تھا۔ آج بالآخر حکومت کی جانب سے عمر کی بالائی حد تیس سال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل مقابلے کے امتحان کے لیے عمر کی حد اکیس سے اٹھائیس سال تھی۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق مقابلے کے امتحان کے لیے عمر کی حد اکیس سے تیس سال کر دی گئی ہے۔ امیدواران فروری 2017 میں ہونے والے مقابلے کے امتحان میں سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔وار ہوگئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes