سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا سے متعلق الرٹس بے بنیاد ہیں : ڈی جی رینجرز

Published on August 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

02
 کراچی(یو این پی)ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا سے متعلق الرٹس بے بنیاد ہیں۔ رینجرز نے بچوں کو گھروں میں رکھنے کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا ۔ افواہیں پھیلانے کا مقصد کراچی میں خوف و ہراس کی صورتحال پیدا کرنا ہے ۔ رینجرز اور پولیس شہریوں کے تحفظ کے لئے موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ  سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا سے متعلق الرٹس بے بنیاد ہیں۔ رینجرز نے بچوں کو گھروں میں رکھنے کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا ۔ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانے کا مقصد کراچی میں خوف و ہراس پھیلانا ہے ۔ شہری افواہیں پھیلانے والے افراد کی نشاندہی کریں  ۔ادھر پیر آباد میں مبینہ اغواکار کو شہریوں نے پکڑلیا  ۔ شہریوں نے اغوا کار کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی  اور اغواء کار کو اپنی حراست میں لے لیا  ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog