پشاور :شادی سے انکار پر لڑکی فروخت

Published on August 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 737)      No Comments

11
پشاور(یوا ین پی)رشتہ داروں کی مرضی سے شادی سے انکار پر چترال سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو فروخت کر دیا گیا جس کے بعد وہ فرار ہو کر گھر واپس آ گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی کے بقول رشتہ دار پیسے لے کر شادی کروانا چاہتے تھے، انکار پر آزاد کشمیر میں فروخت کیا گیا، کئی ماہ تک زیادتی کا بھی نشانہ بنایا گیا۔تفصیلات کےمطابق چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان عمر لڑکی کو رشتہ داروں کی مرضی سے شادی سے انکار پر آزاد کشمیر میں فروخت کر دیاگیا ، متاثرہ لڑکی کی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ متاثرہ لڑکی کے بقول اس کے رشتہ دار اسے پیسوں کے عوض فروخت کرنا چاہتے تھے، انکار پر رشتہ دار اسے علاج کے بہانے پشاور لے آئے اور یہاں سے پھر اسے آزاد کشمیر منتقل کر دیا گیا جہاں اسے فروخت کر دیا گیا۔ لڑکی کا مزید کہنا ہے کہ اسے کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy