کراچی میں 100 روزہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا

Published on December 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

25
 کراچی(یو این پی)  جھاڑو لگا کر کراچی میں 100روزہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا مئیر کراچی کوپہلے ہی روز ایم کیو ایم لندن کےحامیوں کی نعرے بازی سننی پڑی وہی فاروق ستاراپنا فریم درست کروانے کے لئے خود میدان میں آگئے ، میئر کراچی وسیم اخترنے شاہ فیصل کالونی میں جھاڑو لگا کر “ہمارا کراچی سو روزہ صفائی مہم کا آغاز کیا ۔ لیکن میئر کراچی کی میڈیا ٹاک کےد وران ایم کیو ایم لندن کے حامی پہنچے اور بانی ایم کیو ایم کے حق میں خوب نعرے بازی کی ۔ بعد میں معاملے کو کنٹرول کرلیا گیا۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کو بہترین شہربنانے کے لئےعوام ، سیاسی جماعتوں اور حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ مخصوص جیکٹ پہن کرفاروق ستار نے گلشن اقبال میں جھاڑو لگا کرصفائی مہم کا آغاز کیا ۔ متحرک فاروق ستار میڈیا ٹاک کے لئے آئے تو اپنا فریم خود ہی درست کرواتے رہے۔کبھی ہاتھ کے اشاروں سے لوگوں کو پیچھے کیا تو کبھی خود لوگوں کو پیچھے دھکیلا ۔ ڈاکٹر فاروق ستارایک سال میں کراچی سے پورا کچرا اٹھانے کا دعوی کیا ۔ ادھرلیاقت آباد میں ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے 100 روزہ صفائی مہم کا آغاز کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes