دہشتگردی کے خلاف سب سے اہم کردار آرمی چیف کا ہے؛جنرل(ر) احسان الحق

Published on August 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

1
اسلام آباد: سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل(ر) احسان الحق نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سب سے اہم کردار آرمی چیف کا ہے۔ دو سال میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تیزی آئی ہے۔ پاکستان میں ہر سطح پر کرپشن ہے۔ کرپشن کا خاتمہ سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں مسائل کافی بڑھ رہے ہیں۔ وہاں بھی فوری طور پر آپریشن شروع کرنا چاہئے۔ آپریشن کے دوران مقامی لوگوں کی مدد بہت ضروری ہوتی ہے اس لئے ان کو ساتھ ملانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ اختیارات کے معاملے سب کو مل کر فیصلہ کرنا ہو گا۔ ایسے معاملات پر جھگڑے سے منفی اثر پڑتا ہے۔ کہنے کو تو جمہوریت ہے لیکن نظر نہیں آ رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں کئی بار مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes