پروفیسر عبدالغفور عفاری کی آسان انگریزی میں قرآن پاک کے ترجمہ پر مشتمل کتاب’’ دی سپریم ٹروتھ’’شائع ہو گئی

Published on May 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

GG
وہاڑی( یواین پی)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج وہاڑی کے وائس پرنسپل اورشعبہ انگریزی کے انچارج پروفیسر عبدالغفور عفاری ارائیں کی آسان انگریزی میں قرآن پاک کے ترجمہ پر مشتمل کتاب’’ دی سپریم ٹروتھ’’شائع ہو گئی ہے ان کی اس کاوش کو مختلف اداروں کے مذہبی سکالرز نے سراہا ہے اور اس ترجمہ کو آسان ،عام فہم ، بامحاورہ اور امت کے لیے ایک تحفہ قرار دیا ہے زندگی کے مختلف شعبو ں سے تعلق رکھنے والے افراد ایم این اے طاہر اقبال چودھری ، ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں ، ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، ایم پی اے چودھری ارشاد ارائیں ،معروف سکالر پروفیسر اشفاق ،صدر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی مہر شیر بہادر لک،جنرل سیکریٹری بار چودھری شہزاد نواز،صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفرمیشن سید ماجد علی شاہ نے پروفیسر عبدالغفور غفاری کو ان کی کتاب’’ دی سپریم ٹروتھ ’’کی اشاعت پر مبارکباد دی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes