پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں : انیل کپور

Published on August 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

66
ممبئی(یواین پی) ہزاروں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے لکھن انیل کپور نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ظاہر کر دی۔ کہتے ہیں جس دن ان کے قدم پاکستان کی زمین کو چھوئیں گے وہ دن ان کی زندگی کا سب سے اہم دن ہو گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انیل کپور کا کہنا تھا کہ پاکستان ان کے آباؤاجداد کی سرزمین ہے اور وہ یہاں آنے کے لیے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان میں اپنے پرستاروں کے درمیان ہونگے۔ انیل کپور کے آباؤاجداد کا تعلق پشاور سے تھا اور ان کے والد کی پیدائش بھی 1925ء میں پشاور میں ہوئی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes