الیکشن کمیشن پاکستان نے پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے ضلعی صدر صادق علی میمن کوغیر قانونی طور پر پارٹی عہدیدار رکھنے پرنوٹس جاری کردیا

Published on September 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 732)      No Comments


ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)الیکشن کمیشن پاکستان نے پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے ضلعی صدر صادق علی میمن کو غیر قانونی طور پر پارٹی عہدیدار رکھنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے5اکٹوبر کو جواب طلب کرلیا، الیکشن کمیشن میں کامریڈ ربڈنوبھٹو نے درخواست داخل کی تھی جس میں موقعف اختیار کیا گیا تھا کے سپریم کورٹ کے 28جولاےْ والے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے بھی پارٹی صدارت کا عہدا چھوڑ دیا تھا، جبکے عوامی نماےْندگی ایکٹ اسی حوالے سے واضعے ہے کے اگر کوئ بھی عوامی عہدیدار آےْن کے شق 36تحت نااہل ہوتا ہے اور وہ کسی بھی پارٹی کا عہدا نہیں رکھ سکتا لیکن پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے موجودہ ضلعی صدر صادق میمن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوےْ ضلعی صدر کے عہدے پر برقرار ہے، درخواست میں موقعف اختیار کیا گیا ہے کے الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے حکم جاری کرتے ہوےْ گذشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کے پاس آےْنی درخواست کی شنوائ ہوء، درخواست میں مزید کہا گیا کے صادق علی میمن کو سپریم کورٹ 2013 میں دوہری شہریت رکھنے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا تھا، نااہلی کے بعد بھی وہ سیاسی عہدہ رکھتے ہوےْ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے،اس کی وجہ سے اسکو عوامی نماےْندگی ایکٹ کے تحت اسی عہدے سے فوری طور ہٹانے کا حکم جاری کیا جاےْ، الیکشن کمیشن ایسی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوےْ صادق علی میمن سے 5اکٹوبر کو جواب طلب کرنے کے لیے حکم جاری کردیے گےْ ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes