بولیویا کے نائب وزیر داخلہ اغواء کے بعد قتل

Published on August 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

1بولیویا(یواین پی)بولیویا کے نائب وزیر داخلہ روڈ ولفو کو قتل کر دیا گیا، حکام نے وزیر کے قتل کا الزام ہڑتال پر بیٹھے کان کنوں پر لگایا ہے۔ نائب وزیر داخلہ گزشتہ روز مذاکرات کے لیے مظاہرین کے پاس گئے تھے۔ وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر داخلہ روڈ ولفو کے قتل کا الزام ان کان کنوں پر عائد کیا ہے جو کئی دنوں سے مزدوروں کے قوانین میں ترمیم کے مطالبے پر احتجاج کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق روڈ ولفو گزشتہ روز مذاکرات کیلئے ان مظاہرین کے پاس گئے تھے جس کے بعد انھیں اغوا کر لیا گیاتھا۔ وزیر داخلہ نے اس قتل کو بزدلانہ اور وحشیانہ قرار دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy