پاکستان پریس کلب سعودی عرب کے قیام و عہدیداران کا اعلان یواین پی کے بیوروچیف زکیر بھٹی سیکرٹری نشرواشاعت منتخب

Published on August 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 738)      No Comments

ZB
جدہ (زکیر احمد بھٹی بیوروچیف یواین پی )سعودی عرب میں میڈیا صحافیوں و دیگر کمیونٹی کے لوگوں کے مشترکہ پلیٹ فارم پاکستان پریس کلب سعودی عرب کے قیام کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔جس کی بنیاد معروف سینئرپاکستانی صحافی و سماجی شخصیت حاجی وسیم گل نے رکھی ہے۔جب کہ دیگر بانی ارکان میں زاہد شریف ،زکیر احمد بھٹی ،ناصر خان ،اشتیاق مغل ،ملک افتخاراحمد اعوان و دیگر شامل ہیں۔پاکستان پریس کلب سعودی عرب میں مقیم پاکستانی میڈیا سے وابستہ افراد و صحافیوں کاسب سے بڑا و موثر پلیٹ فارم بننے جا رہا ہے۔ کلب کے قیام کے سلسلے میں پروگرام کا باقاعدہ آغازناصر خان نے تلاوت کلام پاک سے کیا جب کہ نعت رسول مقبول زاہد شریف پیش کی۔تلاوت قران پاک کے بعد بانی حاجی محمد وسیم طارق گل نے پاکستان پریس کلب کے اغراض ومقاصد ،منشور ،قواعد وضوابط ،تنظیمی ڈھانچہ پیش کیا ۔اجلاس میں مشترکہ طور پر چیرمین کیلئے محمد وسیم طارق گل ،چیف کورڈینٹر جناب زاہد شریف،سینئرنائب صدر اشتیاق مغل ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ناصر خان ،جوائنٹ سیکرٹری ملک افتخار ،سیکرٹری اطلاعات و نشرو اشاعت زکیر احمد بھٹی کومشترکہ طور پر اتفاق افہام تفہیم سے نامزد کیا گیا۔تمام حاضری نے عہدیداروں کی نامزدی پر زبردست خوشی کا تالیاں بجا کر اظہار کیا۔چیرمین حاجی محمد وسیم طارق گل نے کہا کہ اس کلب فورم کے منشور کے مطابق تمام ممبران کام کریں گے۔اور اپنے عمل قول وفعل سے ثات کریں گے کہ پاکستان پریس کلب چلتا پھرتا پاکستان اور اس کا ہر ممبر سر سے لیکر پاوں تک پاکستان پاکستان ہے۔تمام ممبران پاک سعودی فرینڈ شپ کی مضبوطی و استحکام کیلئے مل کر کام کریں گے۔اور اسلام ،پاکستانیت ، انسانیت کا علم بلند کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes