تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

Published on August 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      No Comments

77
لاہور(یو این پی)سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہاہے کہ وفاق کی نیت صاف نہ ہونے پر نیشنل ایکشن پلان ہی نہیں بلکہ داخلی اور خارجی پالیسیوں سمیت حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، حکمرانوں کے ناقص اقدامات اور پالیسیوں کے باعث آج جمہوریت پر سوال ٹھ رہے ہیں، شریف برادران جمہوریت نہیں کرپشن بچانا چاہتے ہیں، ملک میں جتنی کرپشن آج ہو رہی ہے وہ دنیا میں ایک ریکارڈ ہے۔جنوبی پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید احمد محمود کا کہنا تھا کہ لاء اینڈ آرڈر کا معاملہ ہو، بچوں اور خواتین کیخلاف جرائم ہو یا کرپشن پنجاب کا ہر منفی کام میں پہلا نمبر آنا تخت لاہور کے حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر زرابھر عملد درآمد نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ  گزشتہ 5 سالوں کے دوران فارن کرنسی اکاؤنٹس کے ذریعے 8 کھرب 38 ارب روپے کی بیرونی ممالک منتقلی باعث تشویش ہے،  پنجاب حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے اور نچلی سطح تک عوام کو اختیارات منتقل کرنے میں بالکل بھی سنجیدہ نہیں ،صوبے کے عوام کو پچھلے 10 سالوں سے مقامی حکومتوں سے محروم کر رکھا ہے جو کہ حکمرانوں کی آمرانہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ جنوبی پنجاب کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائینگے ہر گلی میں پارٹی جھنڈا لہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچئے ،ملک اورقوم کیخلاف ہر سازش کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy