جھنگ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر ز کی نمائندہ تنظیم ایچ پی سی اے کا انتخابی اجلاس

Published on August 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

images
جھنگ ( یواین پی) ہومیو پیتھک ڈاکٹر ز کی نمائندہ تنظیم ایچ پی سی اے کا انتخابی اجلاس کامران ہومیوپیتھک سٹور جھنگ میں منعقد ہوا ۔جس میں ضلع بھر کے ہومیو داکٹرز کی کثیرتعداد نے شرکت کی جبکہ ایچ پی سی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر رانا ذیشان اسلم اور فیصل آباد کے صدر ڈاکٹر محمد نوید چوہدری بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں ایچ پی سی اے ضلع جھنگ کے لئے ڈاکٹر چوہدری محمد اشرف کو مطفقہ طور پر صدر، ڈاکٹر عامر رضا ،لیڈی ڈاکٹر امبر ماریہ اور ڈاکٹر امجد علی آزاد نائب صدور منتخب ہوئے ۔ڈاکٹر اللہ دتہ جرنل شیکرٹری ڈاکٹر عابد حسین جوائینٹ سیکرٹری ڈاکٹر اسماعیل ندیم فنانس سیکرٹری ڈاکٹر یاسین چوہدری ا نفارمیشن سیکرٹری اور ڈاکٹر خرم نذیر کو قانونی مشیر منتخب کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ڈاکٹر رانا ذیشان اسلم نے نومنتخب عہدے داروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب باڈی ہومیوڈاکٹرز کے وقار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ہومیوپیتھک کی بہتری کے لئے بھی کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں باز عناصر ہومیو پیتھک کو ختم کرنے کیلئے سر گرم عمل ہیں جبکہ ایچ پی سی اے ہومیو پیتھک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے ہومیوپیتھک کی نام ور شخصیات اور کئی تنظیمیں ایچ پی سی اے کے پلیٹ فارم پر متحد ہو چکی ہیں اور ایچ پی سی اے ایک بڑی قوت بن کر ابھر رہی ہیاور آنے والے کونسل کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ہومیوپیتھی کا معیار تعلیم بلند کرنے کالجز کا معیار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز ،سٹورز مالکان اور ادویہ ساز کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کام کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme