قانون کی حکمرانی صر ف خواب بن چکی ہے‘گڈزٹرانسپورٹرز

Published on January 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

مخصوص گروہ اور ما فیا کو اوور لوڈنگ کا فائدہ پہنچا کر قومی شاہراہوں کو تباہ کیا جارہا ہے
لاہور(یواین پی) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما محمد اویس چوہدری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی پاکستان میں صر ف خواب بن چکی ہے، حکومتی ادارے مخصوص گروہ اور ما فیا کو اوور لوڈنگ کا فائدہ پہنچا کر قومی شاہراہوں کو تباہ کر رہے ہیں، حکومت کی پالیسیاں کارو باری طبقے کو بھی بھیک مانگنے کی طر ف لے جا رہی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران حکومت نے پاکستان کی اعلی عدلیہ کے ملکی مفاد میں جاری کردہ آرڈر اوور لوڈنگ کا خاتمہ اور ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر عملدرآمد کروانے کی بجائے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس سے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی قومی شاہراہیں تباہ برباد ہورہی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ہر طرف لاقانونیت کا راج ہے اب اس نالائق اور نااہل حکومت سے چھٹکارہ ہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہے،جتنا نقصان اس حکومت نے پاکستان کو پہنچایا ہے اتنا نقصان شاید اس سے پہلے والی تمام حکومتوں نے نہ پہنچایا ہو۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy