عمران خان نے خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا

Published on September 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 799)      No Comments

5
پشاور (یواین پی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پشاور میں صحت سہولت کارڈ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سمیت صوبائی وزراء اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ جہاں انصاف اور علاج مہنگا ہو تو سمجھ لیں کہ وہ معاشرہ ناکام ہو رہا ہے۔ وزیراعظم بیرون ملک علاج کیلئے چلے جاتے ہیں جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی آدھی آبادی کو صحت کی سہولت میسر کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ کو کہتا ہوں کہ اس صوبے کی تمام آبادی کو مفت طبی سہولیات مہیا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اداروں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کو بھی تین ستمبر کو ایسا ہی مشورہ دوں گا۔ صحت سہولت کارڈ کے دوسرے مرحلے پر پانچ ارب روپے لاگت آئے گی ۔ یہ کارڈ اٹھارہ لاکھ خاندانوں کو فراہم کئے جائیں گے اور ہر خاندان کے آٹھ افراد سالانہ پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے تک مفت طبی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme