اوکاڑہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

Published on December 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)اوکاڑہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔ اوکاڑہ پولیس نے گزشتہ ماہ میں 208 اشتہاری مجرمان 69 عدالتی مفروران 25 ٹارگٹ افینڈر کو گرفتار کیا۔ ضلع بھر میں 144 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس نے مختلف مقامات سے 2147 لیٹر شراب 56 کلو چرس برآمد کرکے قبضہ میں لیں۔ جبکہ پولیس نے 8 شراب کی چالو بھیٹیوں پر کامیاب چھاپے مارے۔ پولیس نے 112 ناجائز اسلح کے مقدمات درج کر کے درجنوں ملزمان سے ناجائز اسلح برآمد کرکے قبضہ میں لیا۔ پولیس نے دوران گشت 165 بوگس بغیر پلیٹ کی موٹرسائیکلیں قبضہ میں لے کر درجنوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد فرقان بلال ضلع بھر میں جرائم کے خاتمہ اور امن وامان کے قیام کے لئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں جرائم کی شرح میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔ عوام اور محکمہ پولیس میں بہتر رشتہ قائم رہا ہے۔ ڈی پی او کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کاگشت بڑھا دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں ضلع اوکاڑہ میں جرائم کی شرح تسلی بخش ہوتی چلی جا رہی ہے۔ڈی پی او اوکاڑہ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگانے کے مثبت اور حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہو رہی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题