جھنگ،ہوٹلوں پر بکنے والے مردار،حرام اور ناقص اشیاء کی فروخت کی روک تھام میں انتظامیہ ناکام

Published on September 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 667)      No Comments

GH
جھنگ(مدثر اسماعیل بھٹی کے قلم سے)پاکستان میں ہوٹلوں پر بکنے والے مردار۔حرام اور ناقص اشیاء کی فروخت کی روک تھام لیے حکومتی اقدامات کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلااب بھی ہوٹلوں پر ناقص،مضر صحت اور مردار جانوروں کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے جس کی ایک مثال جھنگ میں واقع ابراہیم ہوٹل ہے جس کی کئی برانچیں شہر میں موجود ہیں ۔اُنہی برانچوں میں سے ایک برانچ واقع یوسف شاہ روڈ برانچ پر کچھ روز قبل کھانے میں شہریوں کو ٹڈیاں وغیرہ سالن میں فرائی کر کے پیش کر دی گئیں ۔جب گاہکوں کی نظر پڑی تو ہوٹل منیجر نے معافیاں مانگنی شروع کر دیں اور باورچی کی لا پرواہی کا عذر پیش کرتا رہا۔اس طرح کے واقعات آئے روز منظر عام پر آ رہے ہیں لیکن پتا نہیں کب حکومت ایسے ہوٹلوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اور قانون سازی کرے گی۔عوامی و شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے پرُ زور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ہوٹلز اورمالکان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ایسی اشیاء کو کھانے سے بچایا جا سکے۔

شہر بھر میں متعدد عمارات بغیر نقشے کے تعمیر ہونا شروع۔ٹی ایم اے جھنگ خاموش تماشائی
ٹی ایم اے جھنگ نقشہ برانچ نے کرپشن کی لوٹ شہر بھر میں متعدد عمارات بغیر نقشے کے تعمیر کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔ شہری مدثراسماعیل بھٹی نے اعلی حکام کو اس ضمن میں درخواست گزاری جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ شہر میں تیس سے زائد عمارات بغیر نقشے کے بنی ہوئی ہیں اور نقشہ برانچ کا سعادت جاوید نامی کلرک جو عرصہ دراز سے اسی عہدے پر تعینات ہے نے بلڈنگز مالکان سے ساز باز کر کے اپنی جیب گرم کی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔کسی شہری کی شکایت پر زیر تعمیر بلڈنگ کا نقشہ کی فائل وصول کر کے پراسیس کے نام پرالتواء کا شکار کر دی جاتی ہے ۔درخواست گزار نے اپنی درخواست کے ساتھ مختلف بلڈنگز کی تصاویر بھی لف کی ہیں۔ نقشے سے مختلف تعمیر شدہ عمارات میں اولڈ تاج سینما کوٹ روڈ اور اولڈ برف خانہ کی عمارات قابل ذکر ہیں۔اسی طرح اتفاق مارکیٹ میں کی گئی کرپشن بھی نقشہ برانچ کی ہی کاروائی ہے ۔تاحال درخواست گزار کی درخواست پر کسی قسم کی کاروائی یا انکوائری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔درخواست گزار کو قوی شبہ ہے کہ افسران ساز باز ہو کر اس درخواست کو سرخ فیتے کی نذر کر دیں گے اسی لیے درخواست گزار نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی جی اینٹی کرپشن اورسیکرٹری بلدیات پنجاب سے اس کرپشن کا نوٹس لیا جائے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں اور کرپٹ لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes