انگلینڈ نے چوتھے ون ڈے میں بھی پاکستان کو شکست دے دی

Published on September 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 666)      No Comments

13
لیڈز(یواین پی)انگلینڈ نے 5 میچز پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے دی جس کے بعد گرین شرٹس پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا۔انگلینڈ کے شہر لیڈز میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے ہدف 48 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوک 69، جونی بریسٹو 61 اور معین علی نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ دیگ بلے بازوں میں جیس روئے نے 14، الیکس ہیلز 8، جوئے روٹ 30 اور کپتان این مورگن نے 11 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 2، عمرگل، حسن علی اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes