اصل کہہ کرجے آئی ٹی میں جمع کرائی گئی مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈز جعلی ثابت ہوئیں،تفتیشی افسر

Published on May 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)احتساب عدالت میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس کی سماعت ہوئی۔مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈز جعلی ثابت ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے نواز شریف پبلک آفس ہولڈ کرتے ہوئے لندن فلیٹس کے مالک تھے،انہوں نے نیلسن اور نیسکول لمیٹڈ کے ذریعے بے نامی دار کےنام پر فلیٹس خریدے،ملزمان لندن جائیداد کی خریداری کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے۔انہوں نے بتایا کہ مریم نوازنے جن ٹرسٹ ڈیڈزکو اصل کہہ کرجے آئی ٹی میں جمع کرایا وہ جعلی ثابت ہوئیں۔ٹرسٹ ڈیڈ نیلسن، نیسکول اور کوبر سے متعلق تھی۔تفتیشی افسر نے کہا کہ مریم،حسن اورحسین نوازبے نامی دارہوتے ہوئے جرم کے ارتکاب میں نوازشریف کے مددگار رہے، تحقیقات سے ظاہرہوتا ہے کہ ملزمان بد عنوانی اورکرپٹ پریکٹسزمیں ملوث پائے گئے، کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز نیب آرڈیننس 1999کے تحت قابل گرفت جرم ہے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ گواہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والی دستاویزات سے متعلق گواہی نہیں دے سکتا،جے آئی ٹی نے آئی ٹی ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلے رپورٹ کی روشنی میں رائے قائم کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes