آرمی چیف سے عمران خان کی اچانک ملاقات نے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچا دی

Published on September 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

0
اسلام آباد(یواین پی)  چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے عمران خان کی اچانک 11 منٹ کی ملاقات نے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے فوری طور پر اپنے ساتھیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ معلوم کیا جائے ملاقات طے شدہ تھی یا اتفاقیہ‘ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مردان ہیلی پیڈ پر 11 منٹ تک ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے تھے جونہی میڈیا پر یہ خبر ریلیز ہوئی تو حکومتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے قریبی ساتھیوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر انٹیلی جنس کے ذریعے معلومات لی جائیں اس ملاقات کا کیا پس منظر تھا؟ کیا یہ ملاقات واقعی اتفاقیہ تھی یا کسی قوت نے اس کا خاص طور پر اہتمام کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف سے انتہائی خفیہ ملاقات کی تھی اور انہیں پیشکش کی تھی کہ وہ اگر فیلڈ مارشل بننا چاہیں تو حکومت اس کے لئے بھی تیار ہے اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف بنانے کو بھی تیار ہے۔ لیکن تاحال آرمی چیف کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا اس وجہ سے حکومتی حلقوں میں پہلے ہی بے چینی پائی جاتی ہے اور گزشتہ روز ہونے والی آرمی چیف‘ عمران خان ملاقات نے حکومت کے ماتھے پر پریشانی کی مزید گہری لکیریں پیدا کر دی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes