افراد کے مسائل کوخدمت خلق کے جذبے کے تحت ترجیحی بنیادوں پرحل کریں۔میڈم صبااصغر

Published on March 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

گڈگورننس اور خواب کوشرمندہ تعبیر کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔میڈیا سے گفتگو
نارووال(یو این پی)ڈپٹی کمشنرمیڈم صبااصغرکاچیف ایگزیکٹوآفسیر ایجوکیشن اتھارٹی,ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کے دفاتر کا اچانک دورہ،سی ای اوایجوکیشن چوہدری لیاقت علی،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید,اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمدنواز, ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد طارق, چیف آفیسر ضلع کونسل شہباز بشیر کیانی و دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر میڈم صبا اصغر نے تینوں دفاتر کی مختلف برانچز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنرنارووال کو متعلقہ برانچزکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرافسران کوہدایت کی کہ وہ اپنے دفاترمیں صفائی ستھرائی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہونے والے کمروں کی فوری مرمت کروائیں اوردفاترکے اردگرد زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں۔مزید انہوں نے افسران کوہدایت کی کہ وہ دفاترمیں آنے والے افراد کے مسائل کوخدمت خلق کے جذبے کے تحت ترجیحی بنیادوں پرحل کریں اور وزیراعلی پنجاب کے گڈگورننس,ٹرانسپرنسی اورسروس ڈیلیوری کے ویژن اور خواب کوشرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes