سیکیورٹی مسائل پر سب کو متحد ہونا چاہیے: سراج الحق

Published on September 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

8
مردان(یواین پی)امیر جماعت اسلامی نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج کچہری دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ جماعت اسلامی کے مقامی رہنما بھی ان کے ساتھ تھے۔ عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا دہشتگردوں نے ایک بار پھر خیبر پختونخواکو ٹارگٹ بنا لیا۔ عوام کی حفاظت سیاست سے بالا تر معاملہ ہے اور سیکیورٹی معاملات پر سب کو متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو نیشنل ایکشن پلان سے بھی بڑی توقعات ہیں۔ نیشنل پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل ہونا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy