دنیا کی رنگینیوں میں سوائے ذلت اور رسوائی کے کچھ نہیں ایم اے ٹھاکر

Published on May 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

ماہ رمضان کی قدر وہ لوگ کرتے ہیں جن کے دل خوف خدا سے آباد اور صراط مستقیم پہ چلتے ہیں
لاہور(یواین پی )دنیا کی رنگینیوں میں سوائے ذلت اور رسوائی کے کچھ نہیں اسلام کے سنہری اور لازوال اصولوں سے دوری ہمیں پستی میں گرا رہی ہے رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے، اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انوار وبرکات کا سیلاب آتا ہے اور اس کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیںان خیالات کا اظہار رائٹر،ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر نے یواین پی سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ اس مبارک مہینے کی قدرومنزلت سے واقف نہیں، کیونکہ ہماری ساری فکر دنیاوی کاروبار کے لیے ہے اس مبارک مہینے کی قدر وہ لوگ کرتے ہیں جن کے دل خوف خدا سے آباد اور صراط مستقیم پہ چلتے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy