ایمان ،اتحاد ،تنظیم ،یقین و محکم میں ہی ہماری بقاء ہے ،شفقت اللہ ملک

Published on September 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 830)      No Comments

Sh
جھنگ(یواین پی)یوم دفاع باہمی ہم آہنگی ،محبت اور قربانی کا درس دیتا ہے ،پینسٹھ کی فتح سنہری حروف میں رقم ہے، ایمان ،اتحاد ،تنظیم ،یقین و محکم میں ہی ہماری بقاء ہے ،شفقت اللہ ملک۔تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار و صحافی چئیرمین انٹرنیشنل پاور آف جرنلسٹ شفقت اللہ ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پینسٹھ کی جنگ میں عظیم قربانیاں اور عظیم فتح ہمیں باہمی محبت و ہم آہنگی اور قربانی کا درس دیتی ہیں ۔ہمیں ایمان اتحاد تنظیم یقین و محکم کا سبق کبھی نہیں بھولنا چاہئے اور بے شک اسی میں ہماری بقاء ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پینسٹھ کی جنگ میں دشمن نے ہمیں کمزور سمجھ کر حملہ کیا اور اس غلط فہمی میں کہ ان کے پاس ہتھیار اور جنگجو کی تعداد زیادہ ہے مارے گئے جنگ میں افواج پاکستان ،عوام اور دوسرے طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے جس طرح اپنا فرض نبھایا اسکی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی اور یہی دشمن کی شکست کا مؤجب بنی ۔بے شک ایمان اور اتحاد پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا کی کسی بھی طاقت کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں اور جب تک اللہ کی نصرت ہمارے ساتھ ہے کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دے سکتا ۔شفقت اللہ کا کہنا تھا کہ بے شک ایثار و قربانیوں اور جذبہ ء شہادت سے ہی اس جنگ میں فتح ممکن ہو پائی اور ہمیں ہمیشہ اسلامیت ،انسانیت اور وطنیت کا پاسدار رہنا چاہئے دشمن کے عزائم اب کھل کر سامنے آ چکے ہیں ہمیں آج بھی سنتالیس اور پینسٹھ کے جذبے کے ساتھ دشمن کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے کہ جو فتوحات تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف کے ساتھ رقم ہیں ۔حالیہ دہشتگردی کی جنگ میں بھی پاک فوج اور عوام کے تعاون نے آپریشن ضرب عضب کو کامیاب بنایا ہے جسکی بدولت ملک میں امن و استحکام یقینی ہوا ہے ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ملک مخالف نعرے اور اقدامات کسی صورت برداشت نہیں جو عناصر ملک میں رہ کر عالمی سطح پر ملک توڑنے کی ناپاک سازشیں اور ملک مخالف لابنگ کر رہے ہیں وہ جس ملک کے وفا دار ہیں وہیں جا کر بسیرا کریں پاک سر زمین پر ایسے لوگوں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے وجود کو برداشت کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes