بلوچستان: صوبائی وزیر بلدیات کا بیٹا چار ماہ بعد بازیاب

Published on September 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

4
کوئٹہ: (یواین پی) بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفی ترین کا بیٹا تقریبا ًچار ماہ بعد بازیاب ہو گیا۔ اسد اللہ ترین رہائی کے بعد پشین پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی ترین کے بیٹا اسد اللہ ترین کو رواں سال بیس مئی کو پشین سے اغوا کر لیا گیا تھا جسکے بعد اسد اللہ ترین کی بازیابی کیلئے قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے گئے مگر مغوی کی بازیابی نہ ہو سکی۔ تاہم آج نامعلوم اغوا کاروں نے پاک افغان سرحدی علاقے گلستان دولنگی کے علاقے میں اسد ترین کو چھوڑ کر فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ اسد اللہ ترین کو سول ہسپتال چمن میں طبی معائنہ کے بعد پشین پہنچا دیا گیا جہاں ان کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme