ادب سے وابسطہ حضرات معاشرے میں امن لانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر سبی

Published on March 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 779)      No Comments

llll
سبی(یواین پی )ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ قلم کار ادیب شاعر حضرات نے اپنے اشعار کے زریعے پیار محبت امن کا پیغام دیا وہ قابل صد تعریف ہیں ادب اور شاعرحضرات معاشرے میں امن لانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں ادب ہی کے زریعے ہم گھٹن زدہ ماحول کو پرسکون بنا سکتے ہیں سبی میلہ جہان لوگون کو تفریحی کے مواقع فراہم کرتا ہے وہاں ضلعی انتظامیہ شاعر حضرات کو بھی اپنے اپنے انداز سے میلے کو خوبصورت بنانے کے مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش ہے لوگوں نے کل پاکستان محفل مشاعرے میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ بھی ادب اور اشعار میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں زندہ قوموں اپنے خوشیوں کے تہواروں شایان شان انداز میں مناتی ہیں جلد ہی سبی میں مقامی سطح پر محفل مشاعرے کا نعقاد عمل میں لایا جائے گا تاکہ قلم کار ادیب شاعر حضرات کو بھی اپنے اپنے فن کو نمایاں کرنے کا موقع مل سکے وسائل میں رہ کر ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آفس سبی میں جشن سبی میلے کی مناسبت سے آل پاکستان محفل مشاعرہ میں شرکت کرنے والے شاعر حضرات کے اعزاز میں منعقد پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈنشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی ،ڈائریکٹر ماحولیات فتح خان خجک ، مشاعرہ کمیٹی کے ممبران معروف شاعر عظمی جوں ، سید سجاد حسین شاہ، اسحاق رحمن ،عبدالرازق سعید احمد ،محمد خالد خان ، میر عبدالصمد بنگلزئی کے علاوہ دیگر شاعر حضرات بھی موجود تھے جشن سبی کے موقع پر آل پاکستان محفل مشاعرے میں حصہ لینے والے مقامی شاعرہ کو خصوصی انعامات سے نوازہ گیااس موقع پر عظیم انجم ہانبھی و عظمی جون نے سبی میں شعراء حضرات کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی تفصیلی آگہی فراہم کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes