گرلزکالج وہاڑی میں ملی نغموں ،شعر وشاعری کے مقابلوں کا اہتمام

Published on August 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

3
وہاڑی(یو این پی)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی میں طالبات کے مابین تقریری، ملی نغموں ، تحریک پاکستان پرپوسٹر بنانے، ذہنی آزمائش کے پروگرام سمیت شعر وشاعری کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے کالجز کی طالبات نے شرکت کی مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سید غلام محمد شاہ بخار ی تھے جبکہ پرنسپل کالج مسز نجمہ گلزار بھی موجود تھیں انگریزی تقریر کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز کالج وہاڑی کی طالبہ منیبہ مبین نے پہلی ، گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالا کی طالبہ کائنات عظیم نے دوسری اورگورنمنٹ گرلز کالج میلسی کی طالبہ علیزہ انور نے تیسری پوزیشن حاصل کی اردو تقریر کے مقابلوں میں گورنمنٹ کالج ٹبہ سلطان پور کی طالبہ ثناء صفدر نے پہلی ، گورنمنٹ گرلز کالج میلسی کی لبنی ارم نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز کالج کی اقرا ء غفور نے تیسری پوزیشن حاصل کی،ملی نغموں کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالا کی حرا رزاق نے پہلی ، گورنمنٹ گرلز کالج میلسی کی حنا ارم نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز کالج وہاڑی کی مریم جاوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،ذہنی آزمائش کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز کالج وہاڑی کی ٹیم مسکان مختار اورکبری ارشد نے پہلی ، گورنمنٹ گرلز کالج میلسی کی نادیہ اور سومیہ خالق نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالا کی حدیقہ اور پاکیزہ محبوب نے تیسری پوزیشن حاصل کی،پوسٹر یا پینٹنگ کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز کالج وہاڑی کی مصباح ارشاد نے پہلی ، گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالا کی ارم شفیق نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز کالج وہاڑی ہی کی طالبہ منزہ صالح نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،شعرو شاعری کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز کالج وہاڑی کی سیدہ نشوہ ارم نے پہلی ، گورنمنٹ گرلز کالج وہاڑی ہی کی طالبہ کائنات عظیم نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز کالج میلسی کی طالبہ رامینہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر طالبات میں سرٹیفیکیٹس اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog