اروند کیجر وال کی کار کو حادثہ، خود بال بال بچے

Published on September 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

5
 جالندھر(یو این پی)  بھارت میں نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کی کار حادثے کا شکار ہو گئی تاہم وہ خود محفوظ رہے، ہندوستان ٹائمز کے مطابق اروند کیجروال کی گاڑی کو حادثہ امرتسر سے لدھیانہ جاتے ہوئے جالندھر کے قریب پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق سامنے سے آنے والی کار آٹو رکشہ کو بچاتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے چیئرمین کی گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں اروند کیجروال کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم وہ خود محفوظ رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes