ایئرمارشل سہیل امان کو سعودی عرب کے کنگ آف عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس ایوارڈسے نوازا گیا

Published on February 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

ریاض(یو این پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان کو سعودی عرب کے کنگ آف عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس ایوارڈسے نوازا گیا، چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز جنرل عبدالرحمان نے ایئرچیف کو ایوارڈ سے نوازا، ایوارڈ رائل سعودی فضائیہ کو مختلف شعبہ جات میں بھرپور تعاون پر دیا گیا۔جمعہ کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرمارشل سہیل امان کو سعودی عرب کے کنگ آف عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس ایوارڈسے نوازا گیا۔ ایئرچیف کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایوارڈ سے نوازا گیا، جنرل عبدالرحمان ، چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز نے ایئرچیف کو ایوارڈ دیا، ایوارڈ رائل سعودی فضائیہ کو مختلف شعبہ جات میں بھرپور تعاون پر دیا گیا، جنرل عبدالرحمان نے اعتراف کیا کہ ایئر چیف سہیل امان نے افواج میں دوستانہ تعلقات کیلئے شاندار خدمت سرانجام دی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy