گالی دینے والا اللہ کی نظر رحمت سے گر جاتا ہے،اس سے پرہیز بہترین اخلاقیات ہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی

Published on May 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

Lasani
ایک دوسرے سے بدگمانی ،شکوک وشبہات ،جھوٹ بہتان اوررزق حرام یہ تمام بڑی بڑی روحانی بیماریاں ہیں ،جس کے دل میں نرمی اور دوسروں کا احساس نہیں وہ دین سے دور ہے۔ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست سے خطاب
فیصل آباد(یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے کہاکہ مرشد اکمل کی نسبت پاک سے ہی صراط مستقیم عطا ہوتاہے،ایسا شخص مرشدہوتاہی نہیں جوسالک کواللہ ورسولﷺ سے ملانے اورمشاہدہ حق کروانے کی صلاحیت نہیں رکھتا،کامل مرشد کی نسبت کاعطاہوجانااللہ تعالیٰ کابہت بڑا انعام ہے کیونکہ نسبت کے بعد سالک جب اپنے مرشد کے بتائے ہوئے طریقے کواپناکرزندگی گزارتاہے تو اسے قدم قدم پر اللہ ورسولﷺ ،انبیاء کرام ؑ ،صحابہ کرامؓاوربزرگان دین ؒ کی بارگاہ اقد س سے زیارتیں ،دستگیریاں ،مشاہدات اورکرم نوازیاں شروع ہوجاتی ہیں جواس بات کاثبوت ہوتی ہیں کہ یہی وہ راستہ ہے جسے صراط مستقیم کہاگیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاثانی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل پاک ذکرونعت میں کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ گالیاں دینے والا اللہ رب العزت کی نظر رحمت سے گر جاتا ہے اور جب کوئی شخص نظر ہی سے گر گیا تو اس کا کیا انجام ہو سکتا ہے۔آپ نے مزید کہا کہ جس کے دل میں نرمی ،درگزر اور دوسروں کا احساس نہیں وہ دین سے دور ہے۔ ایک دوسرے سے بدگمانی ،شکوک وشبہات ،جھوٹ بہتان ،رزق حرام یہ تمام بڑی بڑی روحانی بیماریاں ہیں جن کاعلاج صرف مرشد اکمل کی نسبت،صحبت اورنگاہ گوہربار سے ہی عطاہوتاہے اورجولوگ ان بیماریوں سے شفاحاصل کرنے کی طرف توجہ نہیں دیتے ایسے لوگ ہی اللہ ورسولﷺ کی عطاؤں کے منکراورگستاخ ہوتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ اللہ کاذکراورمرشد کی محبت یہ دونوں عطائیں سالک کوبہت جلد اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں مقبول ومنظورکرواتی ہیں اوردوسری طرف سالک (مرید،طالب علم)کوہرطرح کے شیطانی،نفسانی،جناتی اوربدعقیدہ انسانوں کی بدگمانیوں ،بدعقیدگیوں،گستاخیوں سے بھی بچاتی ہیں ،اورایساشخص معاشرے کابہترین فردبن کر دین اوردنیا کی کامیابیاں حاصل کرتاہے۔اس عظیم الشان محفل پاک وروحانی تربیتی نشست میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین ،مرکزی مجلس شوریٰ کے عہدیداران ،امیران حلقہ اورکمیونٹی ورکرز نے بھرپور شرکت کی اورروحانی فیوض وبرکات حاصل کئے۔حاضرین محفل کیلئے لنگر شریف کے وسیع انتظامات کئے گئے تھے ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes