انتظامیہ نے شہروں کوصاف ستھرا رکھنے اور ماحول کو تعفن زدوہ ہونے سے بچانے کے لیے سخت محنت سے کام کیا ڈی سی اووہاڑی تنویر الرحمن

Published on September 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

Capture
وہاڑی( یواین پی) قائمقام ڈی سی او تنویر الرحمن نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے دوران ضلع میں صفائی کے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے اور ضلعی کی تینوں ٹی ایم ایز میلسی وہاڑی اور بوریوالا نے شہروں کوصاف ستھرا رکھنے اور ماحول کو تعفن زدوہ ہونے سے بچانے کے لیے سخت محنت سے کام کیا ڈی سی او تنویرالرحمن نے کہا کہ عیدالاضحی کے ایام میں ٹی ایم ایز کے ملازمین نے چھٹیاں انجوائے کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کی اور خادم اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق گلی محلوں سے قربانی کے جانوروں کی الائشوں اور گندگی کو اٹھانے کا فریضہ انجام دیا اس حوالہ سے شہریوں نے بھی ٹی ایم ایز سے تعاون کیا اور مقررہ مقامات پر الائشیں اور گندگی پھینک کر نہ صرف ٹی ایم اے کے کام کو آسان کیا بلکہ ایک اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیا ٹی ایم ایز نے گندگی اور الائشوں کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ٹھکانے لگایا تاکہ ان الائشوں سے ماحول آلودہ نہ ہو پائے انہوں نے ٹی ایم ایز کے افسران و عملہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy