فیصل آباد میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

Published on November 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

00
لاہور (یواین پی) پنجاب میں ہونے والے انتخابات میں بہت سی نامور شخصیات کے رشتہ داروں نے بھی حصہ لیا کچھ کو شکست ہوئی اور کچھ نے میدان مار لیا۔فیصل آباد میں بڑے بڑے برج الٹ گئے۔ سابق مئیر چودھری شیر علی کے بیٹے اور وزیر مملکت عابد شیر علی کے بھائی یونین کونسل ایک سو سولہ سے چیئرمین کا مقابلہ ہار گئے۔ سابق ضلع ناظم رانا زاہد توصیف، سابق مئیر ملک اشرف الیکشن ہار گئے۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر قاسم فاروق کو بھی شکست ہو گئی۔ ایم این اے میاں منان کے بھانجے فقیر حسین ڈوگر بھی ناکام ہو گئے۔ ایم پی اے ملک نواز کے ایک بھائی کو شکست اور دوسرے کو کامیابی ملی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy