حادثات سے بچنے کیلئے نشے کے عادی ڈرائیورز کے لائسنس فوری طورپر معطل کئے جائیں لاثانی سرکار

Published on September 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 505)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)چےئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے حادثات سے روزانہ سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں ،حادثات سے بچنے کیلئے نشے کے عادی ڈرائیورز کے لائسنس فوری طورپرمعطل کئے جائیں اورانہیں ڈرائیونگ کیلئے نااہل قراردیکرسزائیں دی جائیں،کم عمرڈرائیورز کی ڈرائیونگ پر فوری طو رپر پابندی لگائی جائے،سٹرکوں کے دونوں اطراف فوری طور پر ریفلیکٹرز لگائے جائیں،حکومت اورمتعلقہ ادارے ان بنیادی تجاویز پر عمل درآمد کرلیں تو روزانہ کی بنیاد پر ہونیوالے حادثات میں کمی ہوسکتی ہے اوربہت سے قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکتی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ تمام ڈرائیورز کاسال میں کم ازکم ایک بارمیڈیکل ٹیسٹ لازمی قراردیاجائے اورٹیسٹ میں کامیاب ہونیوالے ڈرائیورز ہی ڈرائیونگ کرسکیں باقی کے لائسنس منسوخ کردئیے جائیں۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    HAKOMTI IDARY IN TAJAVEEZ PER AMAL KAR LAIN……TO BOHT ZIADA BAHTRI AAY GI.





WordPress Themes

WordPress Themes