طوفان ’میرانتی‘ تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیا

Published on September 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

4
تائپی(یواین پی)گرج چمک، بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ طاقتور سمندری طوفان میرانتی تائیوان کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، ساڑھے 6لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے، مختلف حادثات میں نو افراد زخمی ہوئے۔ طوفان 227 کلومیٹر رفتار کی ہواؤں اور طوفانی بارشوں کے ساتھ تائیوان کے جنوبی اور مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرایا، بجلی کے کھمبے اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، چھتیں اڑ گئیں، بھاری بھرکم ٹرک الٹ گئے۔ طوفان کے باعث دس میٹر بلند لہروں سے ساحلی علاقہ زیر آب آ گیا، ساحلی علاقوں میں لنگر انداز کارگو بحری جہازوں کو بھی نقصان پہنچا۔ طوفان کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر  بند ہیں جبکہ اندرون اور بیرون ملک تین سو پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes