سیف اللہ نیازی پارٹی عہدے سے مستعفی

Published on September 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

1
اسلام آباد(یو این پی)اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی سیف اللہ نیازی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ وہ پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف اللہ نیازی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا شمار پارٹی کے انتہائی سرگرم رہنماوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے خود کو پارٹی معاملات سے فوری طور پر الگ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے سیف اللہ نیازی کے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا استعفیٰ موصول ہو گیا ہے لیکن ابھی اس کو منظور نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف اللہ نیازی کے پارٹی کے کئی رہنماوں سے اختلافات چل رہے تھے جس کی وجہ سے وہ مستعفی ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy