بلوچستان کا تذکرہ کرکے بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے : تہمینہ جنجوعہ

Published on September 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

11
نیویارک (یو این پی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان  نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا ،مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کہتی ہیں بلوچستان کا تذکرہ کرکے بھارت  مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ہمسایہ ممالک میں مداخلت بھارت کی عادت بن چکی ہے اسے عالمی قوانین کا ذرا بھی خیال ہے تو کشمیر پر قبضہ ختم کرے۔تفصیلات کےمطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران تہمینہ جنجوعہ نے بھارتی مستقل مندوب کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے حوالے سے حقائق کومسخ کررہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضے کو جھٹلانے کی کوشش کر رہا ہے یہ تاریخ کے ساتھ گھناﺅنا مذاق ہےعالمی برادری کی کشمیر میں مظالم کی جانب توجہ سے بھارت سٹپٹاگیا۔ کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ بھارتی مندوب کے بلوچستان سے متعلق ریمارکس پر ان کاکہنا تھا کہ یہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے سلسلے کی کڑی ہے۔۔پاکستان نے بھارت کے اندرونی معاملات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کبھی کوئی تبصرہ نہیں کیا منی پور میزورام تری پورا اور آسام کے عوام کئی دہائیوں سے حقوق کےلئے لڑرہے ہیں بھارت کا ایک تہائی حصہ کسانوں کی تحریک کی وجہ سے انتشارکا شکارہے لیکن ان تمام معاملات پر پاکستان کبھی نہیں بولا بات کی تو صرف مقبوضہ کشمیر کی کیونکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کونسل کے صدر بھی اپنی سالانہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی مظالم کی تصدیق کرچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme