سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

Published on March 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments


کراچی (یواین پی )صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ سندھ میں اس وقت تک کرونا وائرس کے 76 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے دو صحتیاب ہو گئے ہیں ۔
۔تفصیلات کے مطابق مرتضی وہاب نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی تشخیص کے ٹیسٹ کے مزید نتائج سامنے آ گئے ہیں ، تفتان سے آنے والے 50 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں 25 کراچی اور ایک حیدرآباد میں ہے جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہو گئی ہے ۔76 میں سے دو افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں تاہم 74 افراد کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیاہے جن کا اعلاج جاری ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme