ضمیر بیچنے کی سزا،وزیر قانون خیبر پختونخوا سلطان محمد عہدے سے فارغ

Published on February 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

پشاور: (یواین پی) سینٹ انتخابات میں پیسے لینے کی ویڈیو کے معاملے پر وزیر قانون سلطان محمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عہدہ واپس لینے کا حکم دیا تھسلطان محمد کی جانب سے دیئے گئے استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر ایک ویڈیو چلی جس میں میرا نام آیا ہے۔ ان الزامات کے بعد استعفیٰ دینا اخلاقی فرض سمجھتا ہوں۔انہوں نے استعفے کے متن میں لکھا کہ میں فوری طور پر خیبر پختونخوا کابینہ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ وزیراعظم عمران کے ویژن اور ان کی ٹیم کے ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے کام کرنا فخر محسوس کرتا ہوں۔ مھجے امید ہے کہ مجھ پر لگے الزامات کو صاف کرنے میں سرخرو ہونگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme