گوجرانوالا : ن لیگ کا مقابلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی ’’بلا ‘‘فورس بھی میدان میں آگئی

Published on September 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

01
گوجرانوالہ میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی یوتھ ونگ کے رہنماؤں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا
گوجرانوالہ(یوا ین پی) گزشتہ روز تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کو رکوانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی ڈنڈا بردار فورس کے بعد پی ٹی آئی کے نوجوان اور خواتین نے بھی بلے تھام لیے ہیں۔گوجرانوالہ میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی یوتھ ونگ کے رہنماؤں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، احتجاج میں نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ مظاہرین نے اس موقع پرہاتھوں میں بلے اٹھائے ہوئے تھے۔اس موقع پر تحریک انصاف خواتین ونگ کی مقامی صدر شاہین رضا نے کہا کہ (ن) لیگ یوتھ ونگ کے شعیب بٹ نے ڈنڈے اٹھا کر شر انگیزی کی ہے۔ ہم ہر صورت رائیونڈ جائیں گے اور اگر کسی نے رکاوٹ ڈالی تو بلوں سے چھکے لگائیں گے۔انصاف یوتھ ونگ کے احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت سے احتجاج ختم کرنے کے لیے مذاکرات کئے، تحریک انصاف کے کارکنوں کے تحفظ کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题