دنیا کے عظیم ترین باکسر محمد علی انیس سو اٹھاسی میں پاکستان آئے، تین دن لاہور میں گزارے

Published on June 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 754)      No Comments

666
لاہور(یواین پی) باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمدعلی انیس سو اٹھاسی میں پاکستان آئے تو لاہور کا دورہ بھی کیا۔ محمد علی نے داتا دربار پر حاضری دی اور پیر سید غضنفر علی شاہ بخاری کرماںوالی سرکارسے ملاقات بھی کی۔محمد علی 1988 میں پہلی مرتبہ پاکستان آئے تو داتا کی نگری لاہور بھی پہنچے۔ عالم اسلام  اور خصوصاً پاکستانیوں کے دلوں  کی دھڑکن محمدعلی نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری بھی دی اور عالم اسلام کے لئے دعا کی۔ عالمی شہرت یافتہ باکسرمحمد علی نے پیر سید غضنفر علی شاہ بخاری کرمانوالی سرکار سے ملاقات بھی کی۔ محمد علی اس وقت کے وزیراعلی پنجاب نوازشریف سے  بھی ملے۔ وہ لاہور کی اہم تعلیمی درسگاہ  گورنمنٹ کالج  گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ محمد علی نے فلم انڈسٹری  کے سلطان سلطان راہی سے بھی باکسنگ کی اداکاری کی۔ دونوں کی تصویر نے خوب شہرت پائی۔2011 میں محمد علی کو دوسری بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے دعوت دی گئی تھی مگر خرابی صحت کے باعث وہ پاکستان نہ آسکے۔ تتلی کی طرح اڑنے والے اور شہد کی مکھی جیسا حملہ کرنے والے محمدعلی اس دنیا میں نہیں رہے لیکن لاہورئیے ان کی یادوں کوفراموش نہیں کر سکیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme