برگزیدہ بندوں کی صحبت پاک عطا ہوجائے تو راہ حق کے سالکین کاتعلق اللہ ورسولﷺ سے ہوجاتاہے لاثانی سرکار

Published on September 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments

Lasani
فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے معروف روحانی پیشوا اورتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وارتربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو اپنے برگزیدہ بندوں صدیقین،ذاکرین ،انعام یافتگان اورصالحین کے پاس جانے کاحکم فرماتاہے ،باب القرآن سورۃ الفاتحہ،سورۃ الکہف اورفسئلو اہل الذکران کنتم لاتعلمون جیسے بیسویوں مقامات ہیں جہاں ان نفوس قدسیہ کی بارگاہ اقدس میں جانے کاحکم فرمایا گیا ہے، اورجب ان برگزیدہ بندوں کی صحبت پاک عطا ہوجاتی ہے تو راہ حق کے سالکین کاتعلق اللہ ورسولﷺ سے ہوجاتاہے کیونکہ ان بندگان خداکے پاس کائنات کا سب سے بہترین اورنایاب علم ’’علم معرفت ،علم لدنی )ہوتاہے۔آج کے معاشرے میں نام نہاد پیروں اورعلماء سوء کی کثرت پائی جاتی ہے، ان کا بذات خودنہ تواللہ ورسولﷺ سے تعلق ہوتاہے اورنہ یہ کرواسکتے ہیں،اس لئے جب لوگوں کووہ انعامات ربانی ان سے نہیں ملتے تو پھر لوگ بدعقیدہ ہوجاتے ہیں اوراللہ تعالیٰ کے ان برگزیدہ بندوں کوبرابھلاکہنا شروع کردیتے ہیں۔آپ نے مزید فرمایا کہ جہاں اللہ تعالیٰ کے یہ انعام یافتہ موجود ہوتے ہیں اورجولوگ ان کی صحبت پاک پالیتے ہیں تو ان کاتعلق نہ صرف خدا ورسولﷺ سے ہوجاتاہے بلکہ وہ خود آگے خزانے تقسیم کرنیوالے بن جاتے ہیں یہ سلسلہ انبیاء کرام ؑ ،حضور نبی کریم ﷺ ،صحابہ کرامؓ ،تابعینؓ ،تبع تابعینؓ اوراکابرین مشائخ (بڑے بڑے اولیاء اللہ )سے شروع سے چلتاآرہاہے اوریہ سلسلہ تاقیامت اسی طرح چلتارہے گا،میں نے 1993سے یہ اعلان عام تمام انسانیت کیلئے کیا ہواہے کہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والاشخص صرف ایک ماہ اس فقیر سے تعلق قائم کرکے دیکھ لے ،میں ا سکاتعلق اگراللہ ورسولﷺ سے نہ کرواؤں تو میں اللہ کافقیر نہیں ہوں،پاکستان سمیت دنیا کے 65ممالک میںیہ سلسلہ پھیل چکاہے اورلوگ تیزی سے فیض یاب ہورہے ہیں اورہوتے رہیں گے اوریہ سلسلہ تیزی سے پھیل رہاہے اس کی وجہ یہی ہے کہ ہمارا تعلق اللہ ورسول ﷺ سے ہے اورہم انہی کے فضل وکرم سے عطا کردہ خزانوں کومخلوق خدامیں تقسیم کررہے ہیں۔جسطر ح بٹن دبانے سے بلب روشن ہوجاتاہے تو اس سے پتہ چلتاہے کہ جہاں سے بجلی نکل رہی ہے وہاں سے لیکر یہاں تک تمام کنکشنز بالکل ٹھیک کام کررہے ہیں ،بالکل اسی طرح ان انعام یافتہ بندوں کاتعلق بھی اللہ ورسولﷺ سے ہے جو بھی ولی مرشدکی بارگاہ اقدس میں پہنچ گیا وہ یقیناًکامیاب ہوگیا اوراس کا تعلق اللہ ورسولﷺ سے ہوگیا اورہورہاہے اورلوگوں کوعین الیقین ہورہاہے،انبیاء کرام ؑ ،حضور نبی کریم ﷺ،صحابہ کرامؓ اوربزرگان دین کی زیارتیں ہورہی ہیں جوصراط مستقیم کاواضح ثبوت ہے ،یہ سلسلہ شروع سے چلتاآرہاہے ،آج بھی چل رہاہے اورقیامت تک چلتارہے گااورخوش نصیب لوگ فیض یاب ہوتے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes