ہم محب وطن ووٹر ز کو سیاسی پنڈتوں سے بچانے کے لئے آئے ہیں محمد یعقوب شیخ

Published on September 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

لاہور(یواین پی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے120سے امیدوار محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ہم محب وطن ووٹر ز کو سیاسی پنڈتوں سے بچانے کے لئے آئے ہیں۔سترہ ستمبر کی شام حق کی فتح اور مودی سے دوستیاں نبھانے والوں کی شکست ہو گی۔حکمرانوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور کشمیر کی آزادی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ہم مفادات کی سیاست کا خاتمہ اور ملکی مفاد کے لئے کام کریں گے۔این اے120میں ابلتے گٹر،گندی نالیاں نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی واضح دلیل ہے۔ کاغذی شیروں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔سترہ ستمبر کو انرجی سیور پر مہر لگا کر ملک سے غربت،بدامنی ،بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انار کلی،اسلام پورہ،بند روڈ پر کارنر میٹنگز،جلسوں و ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیاسی ،مذہبی و سماجی جماعتوں کے رہنماﺅں حافظ عبدالرحمان مکی،سیف اللہ خالد،ہشام الہیٰ ظہیر،مولانا امیر حمزہ،حافظ طلحہ سعید،حافظ شفیق الرحمان،ریاض احمد احسان،رانا محمد اشفاق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔پرانی انار کلی میں امیدوار محمد یعقوب شیخ کی آمد پر بھر پور استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔نیلی بار چوک اسلام پورہ میں انتخابی جلسہ کے موقع پر شیخ محمد محسن،سید حسن عباس زیدی،محمد جاوید عرف گڈو،محمد جہانگیر گل،عمران گجر،محمد جان شیر خان نے برادریوں سمیت محمد یعقوب شیخ کی حمایت کا اعلان کیا۔محمد یعقوب شیخ کی پنڈال آمد پر اتش بازی کی گئی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اس موقع یر جیتے جیتے گا یعقوب شیخ جیتے گا،سب سے بہتر سب سے معتبر انرجی سیور، یعقوب شیخ سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ سمیت دیگر نعرے لگائے جاتے رہے۔بند روڈ پر انتخابی جلسہ میں مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور یعقوب شیخ کی حمایت کااعلان کیا۔محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ وطن عزیز میں نظریہ پاکستان سے کھیلا جا رہا ہے۔نصاب سے اسوہ رسول ﷺ کو نکالا جا رہا ہے اور آیات قرآنی کو خارج کیا جارہا ہے۔پاک فوج کے کردار اور عزیز بھٹی شہید کی شجاعت و دلیری کو نکالا جا رہا ہے۔آج اس پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے جس کی بیٹی عافیہ صدیقی امریکہ کے قبضے میں ہے۔اثاثہ و املاک کو بیچا جا رہا ہے۔خزانے کو مال مفت سمجھ کر لوٹا جا رہا ہے۔پاکستان عالم اقوام میں ان حکمرانوں کی وجہ سے اپنا تشخص اور وقار کھو رہا ہے۔ہم پاکستان کے تحفظ اور نظریئے کی حفاظت کے لئے میدان سیاست میں اترے ہیں۔پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا ۔جس کے لئے ماﺅں ،بہنوں نے عصمتوں لٹوائیں۔شہداءنے شہادتیں پیش کیں۔ہم اس پاکستان کو لٹتا ،کٹتا ،پھٹتا نہیں دیکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی اغواکاروں سے وطن عزیز کو بچانے اور ووٹ کے تقدس کو محفوظ کرنے کے لئے آئے ہیں۔ ہمیں بھی الیکشن لڑنے کا حق حاصل ہے،کسی کے حق میں بیٹھنے کی بجائے میدان میں رہیں گے۔گردن کٹ تو سکتی ہے یعقوب شیخ بیٹھ نہیں سکتا۔ہم نظریئے کی بنیاد پر آئے ہیں۔اپنی ذات او رمفادت کے لئے میدان سیاست میں اترا ہوتا تو شاید میںکسی بازار ،گلی ،چوک میں بک چکا ہوتا۔میری تائید اس مرد مجاہد نے کی ہے جو دس ہزار شہداءکا وارث ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کا وہ باب بند کرنے آئے ہیں جو تجارت کی راہیں کھولنے والا ہے۔مفادت کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔ملکی مفاد کے لئے کام کریں گے۔این اے120کے حقوق مگر مچھ کے منہ میں بھی ہوں گے تو ہاتھ ڈال کر نکالیں گے۔یعقوب شیخ نے کہا کہ جب سیٹ ملتی ہے تو بیواﺅں،یتمیوں کا قرض کاندھوں پر ہو گا۔ڈگری ہولڈر بے روزگاروں کا قرض بھی میرے کاندھوں پر ہو گا۔میں اپنی ذمہ داری کو سمجھتا ہوں۔ انرجی سیور ووٹ سے روشن ہونا ہے۔کشمیر کی آزادی،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی خاطر کردار ادا کرنے کے لئے انرجی سیور پر مہر لگائیں۔سیاسی و مذہبی رہنماﺅں حافظ عبدالرحمان مکی،سیف اللہ خالد،ہشام الہیٰ ظہیر،مولانا امیر حمزہ،حافظ طلحہ سعید،حافظ شفیق الرحمان،ریاض احمد احسان،رانا محمد اشفاق نے کہا کہ سترہ ستمبر کی شام پاکستان جیتنے والا ہے۔یعقوب شیخ کی جیت پاکستان اور نظریہ پاکستان ،مظلوم کشمیریوں کی جیت ہے۔ سترہ ستمبر کو واضح ہو جائے گا کہ ہم نے تیس دنوں میں تیس برسوں کا سفر کر لیا ہے۔ہم سالوں کا سفر گھنٹوں میں اور گھنٹوں کا منٹوں میں کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔گلی محلے کی سطح پر خدمت کا کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم غربت کا خاتمہ کریں گے۔اقلیتوں کو حقوق دیں گے۔رواداری کی سیاست کریں گے۔ ہم پاکستان کے محافظ ہیں،اس ملک میں پیدا ہوئے اور اسی وطن کی مٹی پر مرنا سعادت سمجھتے ہیں،وطن کے نظریئے اورجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے جانیں بھی قربان کر دیں گے۔ہم بلا امتیاز خدمت کی سیاست کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme