بھارت چھپ کر حملہ کر سکتا ہے؛چوہدری نثار علی

Published on September 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

1
ٹیکسلا:(یو این پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پوری قوم متحدہ ہے مکے کی طرح یک جان ہو کر دشمن کا مقابلہ کریں گے۔ اندرونی سیاست کے لئے سال پڑے ہیں ہمیں ہمیں متحرک رہنا ہو گا۔ ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آج اندرونی سیاست کا نہیں دشمن کے خلاف متحد ہونے کا وقت ہے بھارت کے خلاف پوری قوم متحد ہے اندرونی سیاست کے لئے ہمارے پاس مہینوں بلکہ سالوں پڑے ہیں سیاست ہوتی رہے گی انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کے لئے قوم مکے کی طرح یک جان ہے اور بھارت نے اگر پیش قدمی کی تو اس کا مل کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ بھارت چھپ کر حملہ کر سکتا ہے ضروری نہیں کہ فوج حملہ کرے یا بھارتی فوج پیش قدمی کرے حملہ کسی اور روپ میں بھی ہو سکتا ہے ہمیں گلی گلی کوچے کوچے بھارت کی ہر چال پر نظر رکھنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ساتھ ہے ہمیں ہر جگہ پر نظر رکھنی ہو گی ہماری سیاسی اتحاد بیانات سے بڑھ کر عملی طور پر ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 ضمنی انتخابات میں مخالفین کو کھلی چھوٹ دی گئی مسلم لیگ (ن) کے وزراء کو انتخابی مہم میں حصہ نہیں لینا دیا گیا تاہم انتخابی قوانین پر پابندی اور عمل داری سب پر ہونی چاہیے۔ انتخابی قوانین پر ہم عمل کرتے ہیں مخالفین عمل نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز کو لانے کا مقصد خدشات کو دور کرنا ہے اور انتخابات کو شفاف بنانا ہے ایک سوال پر کہا کہ بھارت کی گیڈر بھبکیوں کو سنجیدہ نہ لیا جائے ضروری نہیں کہ بھارت کی ہر بات کا جواب اسی انداز میں دیا جائے۔ مودی کی تقریر سے واضح ہو گیا کہ کون امن چاہتا ہے اور کون جنگ چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے ملنے والی لاشوں کا کراچی سے کوئی تعلق نہیں ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم منگل کی شام تک اسلام آباد واپس پہنچ جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题