معمول کی زندگی کے لئے ہر اہل شخص انسداد کرونا ویکسئین لگوائے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

Published on July 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

ڈپٹی کمشنرمحمد علی اعجاز کا اوکاڑہ دفتر کا چارج سنبھالنے کے بعد قائم انسداد کرونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ
اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا اوکاڑہ دفتر کا چارج سنبھالنے کے بعد سرکی محلہ میں قائم انسداد کرونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ویکسی نیشن سنٹر میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ صحت کے عملہ سے ویکسی نیشن کے لئے آنے والے لوگوں کو آگاہی دینے سے متعلق بھی دریافت کیا اس موقع پر انہوں نے ویکسین لگونے کے لئے آنے والے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معمول کی زندگی کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ ہر اہل شخص انسداد کرونا ویکسئین لگوائے ۔انہوں نے کہا کہ کاروباری سر گرمیوں کو بحال رکھنے اور معمول کی زندگی گزارنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرونا سے بچاﺅ کے لئے جو ایس او پیز طے کی ہیں اس پر ہر صورت میں عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题